پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

Oct 08, 2024 | 05:22 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کے حلقے این اے 231 ملیر میں 4 پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا۔
این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی 11 اکتوبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو دوبارہ گنتی کا نوٹس بھی جاری کردیا۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ صرف 389 ووٹوں کی برتری سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد محمود علی نے عبد الحکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
عدالت نے 4 پولنگ سٹیشینز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 231 کے پولنگ سٹیشنز نمبر 65 ، 71 ، 98 اور 175 میں دوبارہ گنتی ہوگی۔

مزیدخبریں