2 ماہ سے غائب اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کا پتہ چل گیا

Oct 08, 2024 | 08:05 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 2 ماہ سے غائب اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کا پتہ  چل گیا۔

"جیو نیوز" کے مطابق محمد اکرم اس وقت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تفتیشی ٹیم کے پاس3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کےخلاف اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں مقدمہ سامنےآیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹیم کی تفتیش جاری ہے، محمد اکرم کو 10 اکتوبرکو سینئر سول جج کریمنل ڈویژن خدایار کی عدالت میں پیش کیاجائےگا۔محمد اکرم کےخلاف شہری ریاض قریشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمے میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم پر 95 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں