شانگلہ میں ژالہ باری نے تباہی مچادی، نظام زندگی مفلوج

Oct 08, 2024 | 09:01 PM

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) شانگلہ میں شدید ژالہ باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ 

24 نیوز کے مطابق شانگلہ کے علاقےالپوری اور مضافاتی علاقوں میں شدید ژالہ باری نے علاقے میں تباہی مچا دی ہے،شدید ژالہ باری کے باعث گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا رہا، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ،ژالہ باری سے  فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہےاور سڑکوں پر ژالہ باری کے باعث چلنا مشکل ہو گیا ہے،پہاڑی علاقہ ہونے اور مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے موسم پہلے ہی معتدل ہوچکا تھا تاہم حالیہ ژالہ باری سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،  بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہو چکی ہے جس سے لوگوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

مزیدخبریں