ہمت کارڈ کی تقسیم شروع

Oct 08, 2024 | 09:17 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال ریاست ہو گی ماں جیسی کی عملی تصویر بن چکا ہے۔ آج سے ہمت کارڈ کی تقسیم کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ تحصیل کینٹ کے رہائشی محمد اعجاز، شوکت علی اور مبشر نظر کو ہمت کارڈ فراہم کیے گئے ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے آج اپنے دفتر میں ہمت کارڈ کی تقسیم کے عمل کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی ہمت کارڈ کی تقسیم و ترسیل کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کیمپ سائٹس کے ذریعے تمام اضلاع میں ہمت کارڈ کی تقسیم کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے اس خواب کو پوری دیانتداری اور ذمہ داری سے حقداروں کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔ 

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان، ڈویژنل ڈائریکٹر لاہور مزمل یار اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور اشرف جنجوعہ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں