26نومبر احتجاج کیس ؛علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست خارج ،قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے 26نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست خارج کردی اور قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی میں 26نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی،علیمہ خان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،پراسیکیوٹر نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ درخواستگزار وکلا علیمہ خان کے وکیل نہیں،وکالت نامے کے بغیر وکیل اور موکل کا تعلق قائم نہیں ہوسکتا۔
عدالت نے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست خارج کردی اورقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،وارنٹ تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں عدم حاضری پر جاری کئے گئے،علیمہ خان پر فردجرم 11اکتوبر کو عائد کی جائے گی۔
