حکومتی وزیر کاکہنا ہے کہ پنجاب، اسلام آباد تیار ہے الیکشن کمیشن تاخیر کررہا ہے،چیف الیکشن کمشنر کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ آج سنانے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے سماعت کی،چیف الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن آج پنجاب بلدیاتی حکومت کے حوالے سے فیصلہ سنا دے گا، ملک کا سب سے بڑے صوبہ میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوا، یہ صرف الیکشن کمیشن نہیں بلکہ مختلف حکومت کیلئے باعث شرمندگی ہے۔
سکندر سلطان راجہ نے کہاکہ جتنی حکومتیں آئیں ان کی مرضی نہیں تھی کہ بلدیاتی الیکشن کرایا جائے،پنجاب اور اسلام آباد میں الیکشن نہیں ہوا، وقت آ گیا ہے الیکشن کمیشن فیصلہ کرے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کل حکومتی وزیر نے بیان دیا الیکشن کمیشن فیصلہ کرے ہم الیکشن کرا دیں گے،حکومتی وزیر کاکہنا ہے کہ پنجاب، اسلام آباد تیار ہے الیکشن کمیشن تاخیر کررہا ہے،وہ تاخیر کررہے ہیں الیکشن میں اور کہہ رہے ہیں کہ کمیشن تاخیر کررہا ہے۔
سکندر سلطان راجہ نے کہاکہ ہمیں اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے الیکشن کا اعلان کردینا چاہئے،الیکشن کمیشن فیصلہ محفوظ کررہا ہے، آج ہی الیکشن کمیشن کوئی فیصلہ کر دے گا، ہم کل سے حلقہ بندی شروع کرا دیں گے،
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اگر اتنے مخالف ہیں تو آئین و قانون میں ترمیم کردیں کہ مقامی حکومت ہونی نہیں چاہئے،الیکشن کمیشن آج پنجاب بلدیاتی حکومت سے متعلقہ فیصلہ سنا دے گا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے مقامی حکومت کے الیکشن کرانے کی بہت کوشش کی،سندھ ، بلوچستان ، کے پی، کنٹونمنٹ میں بہت کوشش سے بلدیاتی انتخابات کرائے،سب صوبائی حکومت نے تاخیرکی، رکاوٹیں ڈالیں،پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹ ڈالی،بلدیاتی انتخابات آئینی ذمے داری ہے،کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار نہیں ہوتی،پنجاب میں 3سال بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہے،پنجاب کی بلدیاتی الیکشن کی مدت31دسمبر2021کو مکمل ہو گئی تھی،پنجاب میں 5مرتبہ مقامی کے قوانین بدلے گئے، چھٹی مرتبہ قانون میں ترمیم ہو رہی ہے،ہم نے تین مرتبہ پنجاب میں حلقہ بندی کی،الیکشن شیڈول کا ایک بار اعلان کیا، مقامی حکومت کا پنجاب کو فیڈبیک دے کر بھیجا،چیف سیکرٹری کو بتایاتھا پنجاب اسمبلی کو مقامی حکومت بل بھیج دیا ہے۔
