مالی سال 2022-26 پاکستان کی تاریخ کے بدترین معاشی سال  ہیں: مفتاح اسماعیل

مالی سال 2022-26 پاکستان کی تاریخ کے بدترین معاشی سال  ہیں: مفتاح اسماعیل
مالی سال 2022-26 پاکستان کی تاریخ کے بدترین معاشی سال  ہیں: مفتاح اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مالی سال 2022-23 سے 2025-26 تک کا عرصہ پاکستان کی تاریخ کے لحاظ سے ترقی کے بدترین چار سال ثابت ہوئے۔

مفتاح اسماعیل کے مطابق حکومت معیشت کی بہتری کے لیے درکار ضروری اصلاحات کرنے پر آمادہ نہیں، جن میں نجکاری، وفاقی حکومت کے حجم میں کمی (غیر ضروری وزارتوں کا خاتمہ)، مؤثر بلدیاتی نظام یا چھوٹے صوبوں کی تشکیل، این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی، ٹیکس، بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی، کھاد کمپنیوں کو دی جانے والی سبسڈی ختم کر کے براہِ راست کسانوں کی مدد شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کے بجائے حکومت نے بھاری شرح سود، بھاری ٹیکسوں اور مہنگی یوٹیلیٹی سروسز کے ذریعے معیشت کو دبایا ہوا ہے، تاکہ کم شرح نمو کے بدلے میں وقتی استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

مفتاح اسماعیل نے خبردار کیا کہ اس پالیسی کے نتیجے میں ملک میں بے روزگاری، غربت اور سیاسی بےگانگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -