جنوبی افریقا کیخلاف سیریز،ہیڈکوچ اور کپتان ٹیم میں تبدیلیوں کے خواہشمند نہیں، بابراور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز،ہیڈکوچ اور کپتان ٹیم میں تبدیلیوں کے خواہشمند ...
جنوبی افریقا کیخلاف سیریز،ہیڈکوچ اور کپتان ٹیم میں تبدیلیوں کے خواہشمند نہیں، بابراور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں ہیڈکوچ اور کپتان ٹیم میں تبدیلیوں کے خواہشمند نہیں،بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی کا کوئی امکان نہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی کھلاڑیوں کی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ ہے، ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ آج ختم ہو جائے گا، سکواڈ کے اراکین آج شام مقامی ہوٹل میں اکٹھے ہوں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ12اکتوبر سے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ذرائع کاکہنا ہے کہ ٹی 20کپتان سلمان علی آغا جنوبی افریقا کیخلاف قیادت کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان ٹیم میں تبدیلیوں کے خواہشمند نہیں،سلمان آغا نمبر 3پر بیٹنگ کرنے کے ساتھ اب بولنگ بھی کریں گے،ایشیا کپ میں چار بار صفر پر آؤٹ ہونے والے صائم ایوب وائٹ بال ٹیم کا حصہ ہوں گے،وکٹ کیپر حارث پر بھی مکمل اعتماد برقرار رکھنے کا فیصلہ  کیاگیاہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی کا کوئی امکان نہیں،سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ٹیسٹ سیریز کے دوران متوقع ہے،ٹیم مینجمنٹ ڈریسنگ روم کے ماحول اور ٹیم سپرٹ کے جذبے سے مطمئن ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ سے پہلے پی ایس ایل کے پرفارمر کو بھی موقع دینے کاامکان  ہے،ٹی 20سکواڈ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی واپسی متوقع ہے،جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں حارث رؤف کی جگہ دیگر فاسٹ بولرز پر انحصار کاامکان  ہے۔

مزید :

کھیل -