پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ،’’نئے کھلاڑی ‘‘ کا نام بھی سامنے آ گیا :ذرائع کا دعویٰ

 پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے حوالے سے بڑا فیصلہ ...
 پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ،’’نئے کھلاڑی ‘‘ کا نام بھی سامنے آ گیا :ذرائع کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک )  پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا لگائے جانے کا امکان ہے۔سہیل آفریدی اس وقت خیبرپختونخوا کے وزیر  برائے ہائر ایجوکیشن ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ داران نے تاحال ان دعوؤں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے تاہم بشریٰ بی بی کے وکیل  رائے سلیمان نے علی امین گنڈاپور کو  ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے۔