وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا  کو ہٹانے سے متعلق  خبروں پر بیرسٹر گوہر کا بیان بھی آ گیا 

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا  کو ہٹانے سے متعلق  خبروں پر بیرسٹر گوہر کا بیان ...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا  کو ہٹانے سے متعلق  خبروں پر بیرسٹر گوہر کا بیان بھی آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعلیٰ  خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کو ہٹانے سے متعلق  خبروں پرچیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا بیان بھی آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق   چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان  کو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹائے جانے کا علم نہیں۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھے کوئی اطلاع نہیں۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں علی امین گنڈاپور کی جانب سے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر الزامات لگائے گئے تھے جب کہ جواب میں علیمہ خان نے بھی ان پر الزامات لگائے تھے۔اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صوبے کے حکومتی امور اور  پارٹی معاملات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔