بانی پی ٹی آئی لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں، یہی تاریخ علی امین گنڈاپور کے ساتھ بھی دہرائی جا رہی ہے، طارق فضل چوہدری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں، یہی تاریخ علی امین گنڈاپور کے ساتھ بھی دہرائی جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ہٹانے، عدم اعتماد یا استعفے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کا وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں تذکرہ نہیں ہوا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے استعفے یا ہٹائے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اتحاد برقرار رہے گا، وزارتیں نہ لینے کے باوجود پیپلز پارٹی کا تعاون انکی جمہوریت پسندی ہے، عدم اعتماد کی سیاسی مخالفین کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔
