تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ بتادی

تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ...
تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے اختلافات کافی عرصے سے تھے، علی امین گنڈاپور خطرے میں تھے ان کے خلاف کافی مواد جمع ہوگیا تھا، جب انہوں نے علیمہ خان کے خلاف شکایت کی تو جوابی طور پر علیمہ نے ان کی شکایت کی جس پر انہیں عہدے سے ہٹانا پڑا۔

شاہ ز یب خانزادہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے ان کی بہن پر الزامات لگائے،  سوشل میڈیا پر علیمہ خان کے خلاف مہم چلائی گئی جبکہ دوسری طرف علی امین گنڈاپور کے خلاف بھی مہم چلائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ٹھیک طرح سے صوبہ نہیں چلا پا رہے تھے، بانی پی ٹی آئی بھی اچھی گورننس نہیں کرسکے، گورننس پر بالکل بھی توجہ نہیں دی گئی۔شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت مشکلات میں گھری ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں جبکہ باہر موجود رہنما ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں، ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ہونے سے پارٹی تتر بتر نظر آرہی ہے، ان کے خاندان پر بھی الزامات لگائے جارہے ہیں۔

مزید :

قومی -