آج عمران خان نے نوجوانوں کو عملی سیاست میں مقام دلانے کا اپنا وعدہ ایک بار پھر پورا کر دکھایا، سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے پر اسد قیصر کا رد عمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سہییل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کرنے کے فیصلے کی تائید کردی۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا "عمران خان کی ہدایت کے مطابق سہیل آفریدی کو بطور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کیے جانے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ سہیل آفریدی نے زمانۂ طالبِ علمی میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا۔ آج عمران خان نے نوجوانوں کو عملی سیاست میں مقام دلانے کا اپنا وعدہ ایک بار پھر پورا کر دکھایا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں نوجوانوں کی جماعت ہے ۔ خیبر پختونخوا کے عوام، پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت اور کارکنان اپنے نظریاتی نوجوان وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
