شیر افضل مروت کی علی امین کو عہدے سے ہٹانے کی پیشگوئی کی پرانی ویڈیو سامنے آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی عہدے سے چھٹی کے بعد شیر افضل مروت کی پرانی ویڈیو سامنے آگئی جو 14 جولائی کی ہے، جس میں انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ علی امین کو کسی بھی وقت فارغ کیا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیو نجی ٹی وی کے پروگرام مد مقابل کی ہے جس میں شیر افضل مروت نے صحافی رؤف کلاسرا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈاپور پر دسمبر 2024 میں کانٹا لگ گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو جب بھی موقع ملا وہ انہیں عہدے سے ہٹا دیں گے۔
شیر افضل مروت کی کئی مہینے پہلے کہی گئی بات سچ ثابت ہوئی اور علی امین کو آج عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ان کی جگہ ضلع خیبر سے پہلی بار منتخب ہونے والے نوجوان رکن سہیل آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے ۔
علی امین گنڈاپور پر عمران خان نے پچھلے سال دسمبر میں ہی کانٹا لگا دیا تھا وہ بس وقت کا انتظار کررہے ہیں اور فارغ کر دیں گے۔
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) October 8, 2025
ایم این اے شیر افضل مروت نے ہمارے پروگرام مدمقابل میں 14 جولائی کو ہی بتا دیا تھا۔۔@NeoNewsUR @sherafzalmarwat @AliAminKhanPTI @fawadnb @NasrullahMalik1 pic.twitter.com/9kD2DFVCmv
