جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا، ٹیم کا دوسرا گروپ صبح لاہور پہنچے گا۔
ایڈن مارکرم کی قیادت میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچ کھیلنے جنوبی افریقہ کی ٹیم پہنچ چکی ہے۔سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کے کپتان دستیاب نہیں ہیں جبکہ تجربہ کار کیشو مہاراج بھی پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر جنوبی افریقہ کے سکواڈ کو سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سےراولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
