سہیل آفریدی نے آئی ایس ایف کے چندے سے الیکشن لڑا تھا، صحافی رفعت اللہ اورکزئی

سہیل آفریدی نے آئی ایس ایف کے چندے سے الیکشن لڑا تھا، صحافی رفعت اللہ اورکزئی
سہیل آفریدی نے آئی ایس ایف کے چندے سے الیکشن لڑا تھا، صحافی رفعت اللہ اورکزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی رفعت اللہ اورکزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد ہونے والے سہیل آفریدی نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کی طرف سے جمع کیے گئے چندے سے الیکشن لڑا تھا۔

اپنی ایکس پوسٹ میں رفعت اللہ اورکزئی نے کہا کہ سہیل آفریدی آئی ایس ایف   سے پی ٹی آئی میں آنے والے پہلے وزیر اعلیٰ ہیں۔ آفریدی قبیلے کے شاخ شلوبر سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی ایک مڈل کلاس خاندان سے ہیں، وہ 2024 میں پہلی مرتبہ جمرود سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن میں سہیل آفریدی کے پاس پیسے نہیں تھے، آئی ایس ایف کے دوستوں نے چندہ کرکے ان کےلیے رقم اکھٹی کی۔ وہ پشاور میں کرایہ کے گھر میں رہتے تھے۔ سہیل آفریدی نے اکنامکس میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے اور  ان کے دوبچے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ ایسے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں کہ سہیل آفریدی بہت زیادہ مالدار ہیں۔ کچھ لوگوں نے ان پر علیمہ خان کی اے ٹی ایم ہونے کے بھی الزامات لگائے ہیں تاہم پشاور کے صحافی رفعت اللہ اورکزئی کی طرف سے جو بات بیان کی گئی ہے وہ بالکل مختلف ہے۔