پنجاب کے 25 اضلاع میں زیروکرائم ہے،  رات 12 بجے بھی ماں بیٹی سڑک پر نکلے توکوئی خوف نہ ہو، مریم نواز

 پنجاب کے 25 اضلاع میں زیروکرائم ہے،  رات 12 بجے بھی ماں بیٹی سڑک پر نکلے ...
 پنجاب کے 25 اضلاع میں زیروکرائم ہے،  رات 12 بجے بھی ماں بیٹی سڑک پر نکلے توکوئی خوف نہ ہو، مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ  پنجاب کے 25 اضلاع میں زیروکرائم ہے،  رات 12 بجے بھی ماں بیٹی سڑک پر نکلے توکوئی خوف نہ ہو۔پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے افتتاحی منصوبے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگی بہتر بنانے کا جذبہ ہو تو کوئی طاقت نہیں روک سکتی،  وزیراعلیٰ بنی تو کھلے عام قتل اور ڈاکے پڑ رہے تھے، پنجاب مخالفین کو تنقید کے لیےکچھ نہیں ملتا تو ش سے ن نکالتے ہیں، یہ سب کرنے والے بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن، م، ش سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، ن لیگ کو توڑنے والے بڑے آئے اور بڑی کوششیں کیں، 40 سال سے ایسی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن سب کو دھول چاٹنا پڑی اور اب بھی ایسے لوگ انجام کو پہنچيں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں عوام کا پیسا عوام پر خرچ ہوتاہے، دوسرے صوبوں والے کہتے ہیں کہ کاش ان کاصوبہ بھی ایسا ہوتا ، پنجاب میں عوام کے پاس باقی صوبوں سے زيادہ سہولیات ہیں، کیا کوئی سوچ سکتا تھاکہ چھوٹے شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  38 اضلاع تک ترقی نہیں پہنچےگی تو پنجاب ترقی یافتہ نہیں، 20 روپے تو چنگ چی کا بھی کرایہ نہیں ہوتا، چھوٹے شہروں کو نظر انداز کردیا جاتا تھا، میں ان شہروں کے لیے سہولت لائی ہوں، لوگوں نے الیکٹرک بسوں پر ایسی خوشی منائی جیسے عید کا سماں ہو ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بڑی خوشی ہے کہ لوگ اس بس کو استعمال کر رہے ہیں، لوگوں کو ایک باعزت سواری کم کرائے پر دستیاب ہے،  کسان کارڈ پر بغیر سود ڈیڑھ لاکھ روپے قرض دیتے ہیں، پنجاب میں تاریخ کاسب سے بڑا سیلاب آیا، سب سے بڑا ریسکیو آپریشن ہوا،  اتنا بڑا سیلاب تھا کہ اگر حکومت جاگ نہ رہی ہوتی تو جانی نقصان ہزاروں میں ہوتا، 25 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

مزید :

قومی -