انگلینڈ نے ٹی ٹونٹی سیریز کےلئے جیمز اینڈرسن کو طلب کر لیا
لندن( نیٹ نیوز) انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کےلئے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن کو ٹیم میں طلب کر لیا۔ انہیں سٹیون فن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو کہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ سٹیون فن کو پروٹیز کے خلاف آخری ایک روزہ میچ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ کرس ووکز نے ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ اینڈرسن تین سال بعد ٹی ٹونٹی میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے آخری بار 2009ءمیں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلا تھا۔