ڈینس للی کاآن لائن کوچنگ پروگرام کامیاب نہیں ہوگا،وقار یونس

ڈینس للی کاآن لائن کوچنگ پروگرام کامیاب نہیں ہوگا،وقار یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی( نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ڈینس للی کاآن لائن کوچنگ پروگرام میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے باوجود فاسٹ باﺅلرز کی کوچنگ آسان نہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ ڈینس للی فاسٹ باﺅلنگ کابڑانام ہے اور ان کی کوچنگ نوجوان فاسٹ باﺅلز کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ کرکٹ لیپ ٹاپ پر نہیں کھیلی جاتی اورنہ ہی سیکھی جاتی ہے ،یہ اےک فن ہے جو کرکٹ کے میدان میں ہی سکھایا جاسکتا ہے ۔وقاریونس نے کہاکہ چنائی میںبھارتی اکیڈمی کو کوچنگ گلےن میگرا کے سپرد کرنا خوش آئند ہے ۔ایک عظیم باﺅلر نے دوسرے عظیم باﺅلر کی جگہ لی ہے ۔