نوویک جوکووچ یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

نوویک جوکووچ یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

نیو یارک( نیٹ نیوز) سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپیئن نوویک جوکووچ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انگلینڈ کے اینڈی مرے، سپین کے ڈیوڈ فیرر اورجمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ پہلے ہی میگا ایونٹ کے ٹاپ فور میں پہنچ چکے ہیںجبکہ عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں اپنا میچ ہرا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے گرینڈ سلام میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں نوویک جوکووچ نے ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو سخت مقابلے کے بعد 6-2، 7-6 (7-3) اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اس سے قبل جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ نے سویٹزرلینڈ کے ٹاپ سیڈڈ راجر فیڈرر، انگلینڈ کے اینڈی مرے نے کروشیا کے مارین کلک کو اور سپین کے ڈیوڈ فیرر سربیا کے جانکو ٹپساویک کو ہرا کر پہلے ہی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ سیمی فائنل میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ ڈیوڈ فیرر سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اینڈی مرے اور ٹامس برڈوچ پنجہ آزما ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی