نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال مئی میں انگلینڈ کا دورہ کریگی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال مئی میں انگلینڈ کا دورہ کریگی

 لندن ( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ ، تین ایک روزہ اور دو ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے آئندہ سال مئی میں انگلینڈ میں دورہ کرے گی ۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کا آغاز 4 سے 6 مئی تک کھیلے جانے والے پریکٹس میچ سے کرے گی جبکہ دوسرا پریکٹس میچ 9 سے 12 مئی تک کھیلا جائے گا ۔ پریکٹس میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جائے گی ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 مئی تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 مئی تک کھیلا جائے گا ۔ ٹیسٹ میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 31 مئی کو کھیلا جائے گا ۔ دوسرا دو جون کو اور تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹوئنٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جائے گی ۔ پہلا ٹوئنٹی 20 میچ25 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹوئنٹی 20 میچ 27 جون کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی