آل پاکستان سپورٹس لورز سوسائٹی کے زیر اہتمام ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے خلاف احتجاج

آل پاکستان سپورٹس لورز سوسائٹی کے زیر اہتمام ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے خلاف ...

لاہور( سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان سپورٹس لورز سوسائٹی کے زیر اہتمام پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے خلاف احتجاج کیا گیا اس موقع پر ریلی نکالی گئی سوسائٹی کے سربراہ مایہ ناز ویٹ لفٹر ادریس بٹ نے کہا کہ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی اقرباپروری کو ختم کیا جائے جو ایسے فیصلے کررہی ہے جو ویٹ لفٹرز کے لئے نقصان کا باعث بن رہے ہیں اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے اس احتجاج میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی