پیرا لمپکس میں آج 57 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہو گا

پیرا لمپکس میں آج 57 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( نیٹ نیوز) پیرا لمپکس گیمز 2012ءمیں آج 57 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہو گا۔ لندن میں جاری جسمانی معذوری کا شکار ایتھلیٹس کے درمیان مختلف ایونٹس میں دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مجموعی طور پر 440 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہو چکا ہے اور چین کی ٹیم 70 طلائی تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ برطانیہ 31 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور روس 31طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ آج ہونے والے مقابلوں میں ایتھلیٹکس کے 23 سوئمنگ کے 15، بوکیا، سائیکلنگ اور ٹیبل ٹینس کے چار، چار ویل چیئر ٹینس کے تین جبکہ فٹ بال فائیو اے سائیڈ، والی بال، ویل چیئرباسکٹ بال اور ویل چیئرفینسنگ ایونٹس کے فائنلز ہوں گے۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ 9 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔