سعید اجمل کا نام ایوارڈ لسٹ میں شامل نہ کرنا آئی سی سی کی سازش کے،سپورٹس کھلاڑی

سعید اجمل کا نام ایوارڈ لسٹ میں شامل نہ کرنا آئی سی سی کی سازش کے،سپورٹس ...

لاہور( سپورٹس رپورٹر) سعید اجمل نہ صرف پاکستان بلکہ دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز باﺅلر ہیں جنہوں نے بہت مختصر وقت میں کرکٹ کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا لیکن اس کے باوجو د آئی سی سی نے ان کا نام شارٹ لسٹ میں شامل نہ کرکے نہ صرف ان کے ساتھ بلکہ پاکستانی قوم کے ساتھ زیادتی کی ہے ان خیالات کا اظہار مختلف کالجز کے سپورٹس کھلاڑیوں نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عمیر علی نے کہا کہ سعید اجمل ٹیسٹ رینکنگ میں تو نمایاں پوزیشن پر براجمان ہیں لیکن بہترین کھلاڑیوں میں ان کا نام شامل نہیں کیا گیا جس پر بورڈ کو بھرپور احتجاج کی ضرورت ہے سیماب اور شہزاد احمد نے کہا کہ سعید اجمل کا نام شامل نہ کرنے کی وجہ سمجھ نہیں آئی ہے اور اس پر نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ ہر فرد تشویش کا شکار ہے احمد شکیل نے کہا کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ کو ایک مرتبہ دوبارہ نشانہ بنایا ہے اور بورڈ کو اس پر شدید احتجاج کی ضرورت ہے عائشہ پروین اور سائرہ ظہور نے کہا کہ پاکستانی کرکٹر کی صلاحیتوں کا اعتراف نہ کرنا ان کے ساتھ ظلم ہے اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں اور جب تک ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوتا ہم احتجاج جاری رکھیں گے فروا اعجاز نے کہا کہ سعید اجمل کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا جس پر دیگر کرکٹرز نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کو جان بوجھ کرنظر انداز کیا گیا ہے وسیم خان اور حسن اللہ نے کہا کہ آئی سی سی سعید اجمل کی مقبولیت سے خائف ہے اور اسی لئے اس نے اس کے ساتھ یہ سلوک کیا ہے تاکہ وہ دلبرداشتہ ہوجائے لیکن اس فیصلے سے اس کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں زرون جاوید اور امانت علی نے کہا کہ پاکستانی باﺅلر کا نام شامل نہ کرنا ایک سازش کا نتیجہ ہے بورڈ کو آئی سی سی ایوارڈ تقریب کا بائیکاٹ کرنا چاہئیے پوری قوم سعید اجمل کے ساتھ ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی