انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20 آج ہوگا

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20 آج ہوگا

لندن( نیٹ نیوز)نگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا ۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز پروٹیز نے انگلینڈ سے 2-0 سے جیتی تھی جبکہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی تاریخ میں اب تک مجموعی طور پر 6 میچز کھیلے گئے جس میں پروٹیز تین اور انگلش ٹیم دو میں فتح یاب رہی۔ دونوں ٹیمیں دو سال بعد آج دوبارہ ٹی ٹونٹی میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ انگلینڈ اور پروٹیز ٹیموں کے درمیان 2007ءسے 2010ءتک مجموعی طور پر 6 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے، جس میں پروٹیز ٹیم تین اور انگلینڈ دو میں کامیاب رہی جبکہ ایک میچ منسوخ ہوا۔ ٹی ٹونٹی میچوں میں پروٹیز کا انگلش ٹیم پر پلڑا بھاری ہے، پروٹیز ٹیم کی حالیہ فارم کو مد نظر رکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کانٹے دار ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 ستمبر کو مانچسٹر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 12 ستمبر کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ ٹی 20 سیریز کے آخری دو میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی