گنگولی نے بھارتی ٹیم کا کوچ بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی

گنگولی نے بھارتی ٹیم کا کوچ بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی

نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساروگنگولی نے بھارت کی سینئر ٹیم کی کوچنگ کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر بورڈ نے پیشکش کی تو وہ اسے قبول کر لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت ان کی پہچان ہے اور وہ بھارتی کرکٹ کو ٹاپ پر لانے کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایسا لگتا ہے کہ میں اچھا کوچ ہوں تو وہ اس کےلئے تیار ہیں تاہم یہ وقت پر منحصر ہے، ٹیم اگر ڈنکن فلیچر کی زیر نگرانی عمدہ پرفارم کرنے میں کامیاب رہی تو پھر وہ معاہدے میں توسیع کے حقدار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم نئے اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ڈنکن فلیچر کو بہتر نتائج حاصل کرنے کےلئے سخت محنت کرنا پڑ رہی ہے اسلئے ہم سب کو ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی