بھارت اور نیوزی لینڈ آج ٹی ٹونٹی میں مدمقابل

بھارت اور نیوزی لینڈ آج ٹی ٹونٹی میں مدمقابل

وشاکا پٹنم( نیٹ نیوز) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج وشاکا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں تین سال بعد ٹی ٹونٹی میچ میں مد مقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز 2-0 سے بھارت کے نام رہی تھی۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اس سے قبل 2007 سے 2009 تک تین ٹی ٹونٹی میچوں میں آمنے سامنے آئیں اور تینوں میچوں میں کیوی ٹیم فتح یاب رہی۔ دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی تاریخ میں پہلی بار 2007 میں جوہانسبرگ کے مقام پر مد مقابل ہوئیں جس میں کیوی ٹیم نے بھارتی سورماﺅں کو 10 رنز سے ہرایا۔ دونوں ٹیمیں آخری بار 2009 میں ویلنگٹن کے مقام پر مد مقابل ہوئیں جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف 5 وکٹوں کے کامیابی حاصل کی۔ ٹی ٹونٹی میچوں میں کیوی ٹیم کا بھارت کے خلاف پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی