ساف فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان اور نیپال آج مدمقابل

ساف فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان اور نیپال آج مدمقابل

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ساف ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا میچ آج کولمبو رگبی اینڈ فٹ بال کلب (سی آر اینڈ ایف سی) ، کولمبو میں کھیلے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوگا۔ چیمپین شپ 16 ستمبر تک جاری رہے گی ۔ چیمپئن شپ میںشامل ٹیموں کو گروپ اے اور بی میں شامل کیا گیا ہے پاکستان گروپ بی میں ہے اور اس کے ساتھ نیپال ، مالدیپ اور افغانستان ہے۔پاکستان اپنا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق 10 ستمبر کو رات آٹھ بجے کھیلے گا۔ گروپ بی میں پاکستان اپنا آخری میچ 12 ستمبر کومالدیپ کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کھیلے گا۔جبکہ سیمی فائنل 14ستمبر اور فائنل 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنلز ہر گروپ کی ٹاپ اور رنر اپ ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی