ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے وارم اپ میچز کاآغاز 13ستمبر سے ہوگا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے وارم اپ میچز کاآغاز 13ستمبر سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو(نیٹ نیوز)آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے وارم اپ میچز کاآغاز 13ستمبر سے ہوگا،پہلا وارم اپ میچ زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان کولمبو میں کھیلاجائے گا،پاکستان 19ستمبر کو انگلینڈ اور بھارت کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گا۔آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل تمام ٹیمیں وارم اپ میچیز کھیلیں گی۔جس کاآغاز 13ستمبر سے ہوگا۔پہلا میچ 13ستمبرکو آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان کولمبو میں کھیلاجائے گا۔اسی روز میزبان سری لنکا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مدمقابل ہوگی۔15ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلاجائے گاجبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیااور نیوزی لینڈمد مقابل ہوں گی۔15ستمبرکو بھارت اور سری لنکا کا مقابلہ ہوگا۔