ویمنز انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل آج ہوگا

ویمنز انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل آج ہوگا

ٹوکیو( نیٹ نیوز)فیفا ویمنز انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل آج جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میں امریکہ کی ٹیم جرمنی کے مدمقابل ہو گی۔ جاپان میں جاری میگا ایونٹ آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، امریکہ اور جرمنی کی ٹیمیں عمدہ کارکردگی کی بدولت فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں امریکہ کی ٹیم نے نائیجیریا کو 2-0 گول سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی نے جاپان کو 3-0 گول سے زیر کیا۔ ایونٹ کے فائنل میں کل امریکہ اور جرمنی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، تیسری پوزیشن کا میچ بھی اسی روز کھیلا جائے گا جس میں نائیجیریا اور میزبان جاپان کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی