دکن چارجرز کو با ضابطہ طور پر فروخت کےلئے پیش کر دیا گیا

دکن چارجرز کو با ضابطہ طور پر فروخت کےلئے پیش کر دیا گیا

نئی دہلی ( نیٹ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز دکن چارجرز کو با ضابطہ طور پر فروخت کےلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ دکن چارجرز کے مالکان مالی بحران کا شکار ہیں جس کے پیش نظر انہوں نے فرنچائز کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دکن چارجرز اب تک کھلاڑیوں کو آئی پی ایل فائیو کے بقایا جات کی ادائیگی کرنے میں ناکام ہے۔ فرنچائز کے مالکان نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مدد کی اپیل کی تھی جس پر بورڈ نے اس کے فروخت کےلئے اخبار میں اشتہار دیا ہے اور یہ عمل 13 ستمبر تک جاری رہے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی