پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان عبدلغفور منجانہ انتقال کر گئے

پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان عبدلغفور منجانہ انتقال کر گئے

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان عبدلغفور منجانہ انتقال کر گئے ۔ مرحوم پاکستانی پیلے کے نام سے بھی مشہور تھے۔ ان کی وفات فٹ بال کے شائقین کو افسردہ کر گئی ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق صدرپی ایف ایف، مخدوم فیصل صالح حیات نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عبدالغفور جن کو پاکستانی پیلے بھی کہا جاتا ہے ، جیسے کھلاڑی کی موت سے پاکستانی فٹ بال ایک عظیم کھلاڑی سے مرحوم ہو گئی ہے۔ صدر پی ایف ایف نے مزید کہا کہ پی ایف ایف ان کی فٹ بال کی ترویج او ر بہتری کے لیے کی گئی خدمات کو ہمیشہ ےاد رکھے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی