چین اور کوریا نے پیرا لمپکس گیمز شوٹنگ ایونٹ میں طلائی تمغے جیت لئے

چین اور کوریا نے پیرا لمپکس گیمز شوٹنگ ایونٹ میں طلائی تمغے جیت لئے

لندن( نیٹ نیوز) چین اور کوریا نے پیرا لمپکس گیمز شوٹنگ ایونٹ میں طلائی تمغے جیت لئے۔ چین نے ویمنز اور کوریا نے مکسڈ میں تمغے حاصل کئے۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ کے نویں روز کھیلے گئے شوٹنگ کے ویمنز آر ایٹ 50 میٹر رائفل تھری ایونٹ کے فائنل میں چین کی کیوپنگ زیانگ نے عمدہ کارکردگی کی بدولت ملک کےلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کی ہم وطن شیبی ڈانگ نے چاندی اور سلواکیہ کی ویرونیکا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ دوسری جانب مکسڈ پی فور 50 میٹر پسٹل ایونٹ کے فائنل میں کوریا کے شوٹرز چھائے رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی