واروکشائر نے کاﺅنٹی چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا
لندن( نیٹ نیوز)انگلش کاﺅنٹی واروکشائر نے وورسیسٹرشائر کو اننگز اور 202 رنز سے شکست دے کر کاﺅنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون کا ٹائٹل جیت لیا۔ واروکشائر نے 8 سال بعد کاﺅنٹی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، اس سے قبل واروکشائر نے 2004ءمیں ٹائٹل جیتا تھا۔ وورسیسٹرشائر کی ٹیم واروکشائر کے خلاف تین روزہ میچ کے فائنل میں اپنی پہلی اننگز میں 60 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ واروکشائر نے اس کی پہلی اننگز کے جواب میں 471 رنز بنائے تھے جس میں ویرن چوپڑا کے شاندار 195 رنز بھی شامل تھے۔ وورسیٹرشائر کی ٹیم کے بلے باز دوسری اننگز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 209 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ اس طرح واروکشائر کی ٹیم اننگز اور 202 رنز سے فتح یاب رہی۔معین علی 72 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ واروکشائر کی جانب سے کرس رائٹ نے 4 کیتھ بارکر نے 3 جبکہ بوائڈ رینکن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔