کینگروز لنگڑے، پاکستانیوں کے بھنگڑے، سنسنی خیز مقابلہ، پاکستان نے ٹی 20 سیریز فتح کر لی

کینگروز لنگڑے، پاکستانیوں کے بھنگڑے، سنسنی خیز مقابلہ، پاکستان نے ٹی 20 ...
کینگروز لنگڑے، پاکستانیوں کے بھنگڑے، سنسنی خیز مقابلہ، پاکستان نے ٹی 20 سیریز فتح کر لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے آسٹریلیا سے دوسرا ٹی 20میچ بھی مار لیا ہے اورسریز دو،صفر سے جیت لی ہے۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ اس سے پہلے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ ٹائی ہو گیا تھا۔ سپر اوور میں آسٹریلیا نے 11رنز بنائے جس کے جواب نے پاکستان نے آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا۔ اس سنسنی خیز حتمی مقابلے میں آسٹریلوی باﺅلر کومنز کا سامنا عمر اکمل نے کیا جنہوں نے پہلی بال مس کرنے کے بعد دوسری گیند پر چوکا مار کر پاکستان کی فتح کی امید کو روشن کئے رکھا۔ تیسری بال پر ایک رن بنا اور عبدالرزاق سٹرائیک اینڈ پر آ گئے جنہوں نے چوتھی گیند پر چوکا لگا کر پاکستان کو فتح کے مزید قریب کر دیا۔ میچ اس وقت انتہائی سنسنی خیز ہو گیا جب عبدالرزاق پانچویں بال کر ہٹ لگاتے ہوئے کیچ آﺅٹ ہونے سے بال بال بچے ۔ اس لمحے پر سٹیڈیم موجود تمام پاکستانی اور ان کے ہمدرد ہاتھ اٹھا کر پاکستان کی فتح کی دعائیں مانگ رہے تھے جبکہ عمر اکمل بھی ورد کرتے ہوئے آخری گیند کا سامنا کرنے کیلئے سٹرائیک اینڈ پر آ گئے۔ آسٹریلوی باﺅلر نے پاکستان کی ہارنے کی امیدوں کو اس وقت ختم کر دیا جب انہوں نے اوور کی آخری گیند کو وائیڈ کرتے ہوئے اضافی رنز پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا۔ اس کے بعد آخری گیند پر کینگروز کے ہاتھوں سے ایک رن حاصل کر کے پاکستان نے فتح اپنے نام کر لی اور آسٹریلیا کو ٹی 20 رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔ پاکستان کی طرف سے عمر گل نے اوور کرایا اور ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے کومنز نے باﺅلنگ کرائی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان محمد حفیظ نے جارحانہ انداز سے سے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں تین چوکے لگائے لیکن عمران نذیر اننگز کے آغازمیں ہی 13سکوربنا کر آﺅٹ ہوگئے جس کے بعد ناصر جمشید نے محمد حفیظ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 76 رنز جوڑے اور ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا تاہم دونوں بیٹسمین نصف سنچریاں سکور کرنے میں ناکام رہے اور 45,45 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ محمد حفیظ اور ناصر جمشید کے آو¿ٹ ہونے کے بعد اکمل برادران نے ذمہ داری سنبھالی تاہم 143 کے مجموعی سکور پر عمر اکمل 13 رنزبناکر وکٹ گنوابیٹھے لیکن کامران اکمل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 43 رنز بنائے کر بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس طرح پاکستان نے 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 151 رنزبنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے واٹسن ،پی جے کومنز ،ایم اے سٹارک اور ڈی ٹی کرسٹن نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوںکے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 151 رنز بنا کر میچ برابر کر دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے وارنر 31،واٹسن33،مائیکل ہسی 23،سی ایل وائٹ پانچ، ویڈ43 اور ڈی جے ہسی ایک سکور پر آﺅٹ ہوگئے۔سعید اجمل ن دو جبکہ سہیل تنویر اور عمر گل ایک ،وکٹ لینے میں کامیا ب ہو ئے ۔پاکستان سے شکست کے بعد آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی عالمی ریکنگ میں دسویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔سعید اجمل کو مین آف دی میچ ،کامران اکمل بیٹسمین آف دی میچ ،ڈین کرسچن کو بیسٹ کیچ آف دی میچ جبکہ ناصر جمشید اور محمد حفیظ کو سب سے زیادہ سکور ر قر ار دیا گیا ہے۔

مزید : کھیل