کب آﺅ گے موہن پیارے۔ ۔۔پاکستان کو بھارتی وزیراعظم کا شدت سے انتظار

کب آﺅ گے موہن پیارے۔ ۔۔پاکستان کو بھارتی وزیراعظم کا شدت سے انتظار
کب آﺅ گے موہن پیارے۔ ۔۔پاکستان کو بھارتی وزیراعظم کا شدت سے انتظار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں انڈین ذرائع ابلاغ کی رپورٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا شدت سے انتظار ہے۔اس کا اظہار تمام جماعتوں کی طرف سے کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی قیادت کو باور کرایا گیا ہے کہ ڈاکٹر منموہن پاکستان کی دعوت قبول کر چکے ہیں تاہم ان کا دورہ اسی وقت ممکن ہے جب اس کے لئے فضا ساز گار ہو گی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم اور صدرِ پاکستان نے کہا ہم بھارتی وزیراعظم کی آمد کے منتظر ہیں ۔ اسی طرح مسلم لیگ ق کے وفد نے بھی کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ڈاکٹر من موہن پاکستان کا دورہ کرینگے ۔ دوسری جماعتوں کے قائدین نے بھی من موہن سنگھ کے پاکستان کے دورے کا ذکر کیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی قیادت کو اس دورے کیلئے وہاں کے حالات ساز گار بنا نے کیلئے کہا گیا جس میں ممبئی حملوں کے ملزموں کی گرفتاری جیسا مشکل امتحان بھی شامل ہے ۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس