پاک بہو کی پہلی دعا، دے دی اللہ نے فتح

پاک بہو کی پہلی دعا، دے دی اللہ نے فتح
پاک بہو کی پہلی دعا، دے دی اللہ نے فتح

  

 دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ایک مرتبہ پھر پاکستانی قوم کی دعائیں قبول ہو گئیں اور پاکستان نے ایک اور تاریخی فتح حاصل کر لی۔ اس میچ کی اہم بات پاکستان کی ”سپر سٹار بہو “ ثانیہ مرزا کی دعائیں تھیں جو انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے سسرال کی جیت کیلئے مانگیں۔شعیب ملک سے شادی کے بعد ثانیہ مرزا کو پہلی مرتبہ سٹیڈیم میں دعائیں کرتے دیکھا گیا جبکہ ٹی وی کیمروں نے ان کے یہ لمحے خصوصی طور پر محفوظ کئے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک سے شادی کے ابتدائی دنوں میں پاکستان کی ”بہو“ کہلاتے ہوئے چڑ جاتی تھیں لیکن آج کے میچ نے ان کی دنیا ہی بدل ڈالی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس