احتساب عدالت میں کرپشن کے مختلف ریفرنسز کی سماعت

احتساب عدالت میں کرپشن کے مختلف ریفرنسز کی سماعت

لاہور(نیوزرپورٹر) احتساب عدالت نے پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی میں کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار گرین ویو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری ملک محمد یونس کا14 روزہ جسمانی ریمانڈ جاری کرکے اسے نیب کے حوالے کرتے ہوئے20 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ فاضل عدالت نےبنک آف پنجاب کے اربوں روپے خورد برد کرنے کے الزام میں دائر سابق صدر بنک آف پنجاب ہمیش خان حارث سٹیل ملز کے ڈائریکٹر شیخ محمد افضل،شیخ محمد منیر اور معروف صنعتکار سیٹھ نثار احمد وغیرہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت10 ستمبر کرپشن ریفرنس میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل حج میجر ریٹائرڈ راﺅ شکیل احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کرکے اسے جیل بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے19 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے جبکہ نیب کو ملزم کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے علاوہ ازیں عدالت نے برگیڈیئر ریٹائرڈ ظہیر اللہ وغیرہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت14 ستمبر رانا یٰسین کے خلاف ریفرنس میں وکلاءکی حتمی بحث جاری تھی کہ مزید سماعت11 ستمبر تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے بنک فراڈ میں گرفتار دوملزموںرانا امتنان سعید ایڈووکیٹ اور عاقل جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کرکے انہیں جیل بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے19 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے مزید برآں فاضل عدالت نے سابق سول جج طارق مسعود کے خلاف ریفرنس کی سماعت10 ستمبر عبدالحلیم قریشی کے خلاف بنک فراڈ ریفرنس کی سماعت17 ستمبر شوکت حسین شاہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت14 اور عبدالقادر توکل وغیرہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت21 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1