میاں حمزہ شہباز کو کارکنوں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات پر خراج تحسین

میاں حمزہ شہباز کو کارکنوں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات پر خراج تحسین

لاہور (پ ر ) مسلم لیگ ن سینیٹر رہنما PP 139 ملک محمودالحسن، حاجی سلیم ہتھوڑا، افتخار احمد سیفی نے بیان میں کہا ہے کہ کارکنوں کی فلاح وبہبود کیلئے میاں حمزہ شہباز نے عملی انقلابی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ کارکنوں سے عوامی رابطہ اور ان کے مسائل خود سن کر حل کرنا انکی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ ان کی مدبرانہ سوج ہے کہ کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ اور سر کا تاج ہیں ان کے ان عملی اقدامات کی وجہ سے کارکنوں کے حوصلے بلند اور پارٹی مورال بلند ہوا ہے۔ جس پر ہم میاں حمزہ شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صوبہ کے عوام کے حقوق کیلئے اور بجلی لوڈ شیڈنگ پر پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرانے کیلئے خادم پنجاب میاں شہباز شریف کی وفاقی حکمرانوں سے جنگ پر زبردست خراج تحسین اور انکی عظمت کو سلام کرتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1