کالعدم تنظیم کے رہنما کی درخواست ضمانت کی سماعت آج ہو گی

کالعدم تنظیم کے رہنما کی درخواست ضمانت کی سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر) کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کی درخواست ضمانت پر سماعت آج کی جائے گی۔ درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد کی عدالت میں ہوگی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے محمد ایوب خاں مارتھ نے جمعرات کے روز ملک محمد اسحاق کی درخواست ضمانت پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ کرنے سے معذوری ظاہر کردی تھی اور درخواست ضمانت واپس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گنجانہ کو بھجوادی تھی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گنجانہ نے درخواست ضمانت سماعت کےلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد کو مارک کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد نے پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آج تک کےلئے مو¿خر کردی ۔ یاد رہے کہ ملزم ملک محمد اسحاق شرانگیز تقریر کرنے اور ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں کوٹ لکھپت جیل میں گرفتار ہے۔