بچی سے بداخلاقی کے ملزم کی حالت خراب ہونے کے باعث سماعت پیر تک ملتوی

بچی سے بداخلاقی کے ملزم کی حالت خراب ہونے کے باعث سماعت پیر تک ملتوی

لاہور( سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج نثار احمد کی عدالت میں بچی سے بداخلاقی کیس کے ملزم محمد ارشادکو پیش کیا گیا تاہم ملزم کی حالت خاصی خراب تھی جس کے باعث کیس کی سماعت نہیں ہوسکی اور سوموار تک ملتری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بچی سے زیادتی کیس کے ملزم محمد ارشاد کو کوٹ لکھپت جیل سے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا ملزم کو ایمبو لینس میں ڈال کر لایا گیا۔ پولیس نے عدالت کو ملزم کی طبیعت خراب ہونے کے متعلق بریفنگ دی جس پر عدالت نے ملزم محمد ارشاد کو فی الفور ہسپتال لے جانے کی ہدایت کی اور سماعت سوموار تک ملتوی کردی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1