عبوری ضمانت خارج ہونے پر کانسٹیبل عدالت سے فرار

عبوری ضمانت خارج ہونے پر کانسٹیبل عدالت سے فرار

لاہور (سٹاف رپورٹر) عبوری ضمانت خارج ہونے پر پولیس کانسٹیبل انٹی کرپشن عدالت سے فرار ۔ پولیس کانسٹیبل عارف حسین اور کانسٹیبل عامر علی پر الزام ہے کہ انہوں نے بھاری رشوت لے کر ڈیوٹی 2008ءمیں ڈکیتی کے تین ملزمان محمد علی، ناظم حسین اور محمد ظاہر کو پولیس حراست سے فرار کرانے کے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ جس پر پولیس تھانہ اقبال ٹاو¿ن نے مقدمہ درج کر کے انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھجوادیا تھا۔ ملزم عارف حسین 2008ءسے مفرور تھا چند روز قبل ملزم عارف حسین نے سپیشل جج انٹی کرپشن چوہدری محمد سلیم کی عدالت سے عبوری ضمانت کروالی۔ گذشتہ روز عدالت کے عبوری ضمانت منسوخ کرنے پر ملزم پولیس کانسٹیبل عارف حسین احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ و

مزید : میٹروپولیٹن 1