ٹیکنالوجی کمپیوٹر کے باعث کتاب بینی کا شوق ماندپڑ رہا ہے، مجتبیٰ شجاع

ٹیکنالوجی کمپیوٹر کے باعث کتاب بینی کا شوق ماندپڑ رہا ہے، مجتبیٰ شجاع

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کے آجانے سے کتاب بینی کا شوق مانند پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو چاہیے کہ وہ کتابوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں تاکہ جس وقت بھی کوئی مشکل پیش آئے توکتاب سے مدد لیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ میںکتب بینی کا شوق پیدا کرنے کے لئے حکومت صوبہ کے تعلیمی اداورں کی لائبریریوں میں کتب و دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لئے فنڈز فراہم کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال میں تین روزہ کتب میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت پنجاب سستی کتابیں شائع کرنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی پرعمل پیرا ہے تاکہ طلباءکو نصابی کتب کے علاوہ دیگر موضوعات خصوصاً اسلامی تعلیمات پر کتابیں رعائتی نرخوں پر مہیا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پبلک سیکٹر لائبریریوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ہر ممکن گرانٹ فراہم کررہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1