پنجاب ٹیچرز یونین کے سیکرٹری سکولز کے ساتھ مذاکرات

پنجاب ٹیچرز یونین کے سیکرٹری سکولز کے ساتھ مذاکرات

لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے90رکنی وفد کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر اکاظمی کی قیادت میں سیکرٹر سکولز پنجاب محمد اسلم کمبوہ کے ساتھ اساتذہ کے مسائل و مطالبات پر طویل مذاکرات کئے۔ سیکرٹری سکولز نے اساتذہ کے مسائل و مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اساتذہ کا معاشی و معارشرتی وقار بحال کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ گرلز و بوائز پرائمری سکولوں کی کنسولیڈیشن آئندہ کے لئے روک دی گئی ہے۔ اگر کہیں کوئی زیادتی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا۔ وفاق اور دیگر صوبوں کے ملازمین کے برابر کنوینس الاﺅنس اور ڈیلی الاﺅنس میں اضافہ کے لئے جلد محکمہ خزانہ کو سفارشات ارسال کی جائیںگی۔ PST,ESTاورSST کے فین درجاتی فارمولہ ٹیچرز پیکیج کو چار درجاتی فارمولہ میں تبدیل اور گریڈ17سے اوپر چار درجاتی فارمولہ کالج اساتذہ کی طرز پر دینے کی یقین دہانی کروائی اور ان سروس پرموشنPST,ESTاورSSTپر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے چیف سیکرٹری صاحب کے ذریعےDCO صاحبان کو خصوصی ہدایات جاری کروائی جائیں گی۔ SSTسےSSپرموشن کے لئے کامیں مزید تیزی کا حکم دیا جبکہSSTسے ہیڈ ماسٹر پرموشن آرڈراسی ماہ جاری ہونگے۔ کنٹریکٹ گریڈ18کے ہیڈ ماسٹرز اورSSصاحبان کوجلد ریگولر کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں گے اور اس سلسلہ میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ اساتذہ رخصت اتفاقیہ لینے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ اساتذہ قانون کے مطابق رخصت حاصل کر سکیں گے۔ جبکہ آئندہ اتوار کے روز تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو ہیں بلایا جائے گا۔، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سکولز قیصر سلیم، اسلام صدیق ڈی پی آئی پنجاب ، ڈپٹی سیکرٹری اشتاق سیال اور سیکشن آفیسر مرزا اکرم بھی موجود تھے جبکہ وفد میں چوہدری سرفراز، رائے مصطفی ریاض، رانا لیاقت علی، شفاقت علی، حاجی نذر وینس، رائے عبداللہ، مرزا طارق، میاں ارشد، ملک مستنصر اعوان، جام صادق، ملک سعید ، سلیم گو پانگ، خالد مصطفیٰ کھوسہ، صغیر گجر، منظور درانی ، عارف سہو، شہزادہ سلطان، راﺅ اسلام، ادریس قمر، حاجی اسلام، ارشاد رندھاوا، انعام اللہ، قیوم راہی، مصطفیٰ ورک، رانا خالد، محمود رضا، عابد ڈوگرودیگر شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1