تحصیلدار عمران اشرف دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

تحصیلدار عمران اشرف دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

لاہور (اپنے نمائندے سے ) تحصیلدار عمران اشرف گزشتہ روز دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ان کی عمر 45 سال تھی اور انہوں نے بیوہ کے علاوہ بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔ مرحوم جمعہ کی شام پانچ بجے دفتری امور کی انجام دہی کے بعد اپنے گھر واقع مزنگ کی طرف گاڑی خود چلا کر آرہے تھے کہ مغلپورہ کے قریب انہیں دل کا پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمران اشرف نے گاڑی مغلپورہ پل کے قریب روکی اور اچانک سیٹ پر ہی گر پڑے۔ راہگیروں نے اٹھا کر انہیں قریب ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی وہ کچھ عرصہ سے دفتری معاملات کے حوالے سے پریشانی کاشکار تھے اور ان کا تبادلہ بھی شیخوپورہ کر دیا گیا تھا مرحوم کو جمعہ کی شب مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ نماز جنازہ میں کمشنر لاہور جواد رفیق ملک، ڈی سی او نورالامین مینگل، ایڈیشنل کلکٹر نادر چٹھہ، ڈی سی او شیخپورہ سمیت محکمہ ریونیو کے اعلیٰ افسران، قانون گو، گرداور، پٹواری اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ax

مزید : میٹروپولیٹن 1