جی یو پی نے 16ستمبر کویوتھ کنونشن لاہورکیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں

جی یو پی نے 16ستمبر کویوتھ کنونشن لاہورکیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں

لاہور( نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءپاکستان (نیازی )نے ا علان کیا ہے کہ لاہور میں 16ستمبر کو یوتھ کنونشن جبکہ آئندہ ماہ 14اکتوبرکو ملک گیر علماءو مشائخ کنونشن منعقد ہوگا ،یوتھ کنونشن لاہور کے مقامی ہوٹل (ایمبیسیڈر) جبکہ علماءو مشائخ کنونشن دارالحزب الاحناف لاہور متصل داتا صاحب منعقد ہوگا ۔جے یو پی کے مرکزی صدر پیر معصوم شاہ نقوی اورمرکزی امیر پیر سید مصطفے اشرف نے کنونشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ہم جے یو پی کوایک بڑی فعال جماعت بناد یں گے،ہم مولانا عبدالستار خان نیازی کا ادھورا مشن پورا کریں گے اور اس ملک میں نفاذ نظام مصطفے ﷺ کیلئے بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن منعقد کرنے کا اصل مقصد بھی پاکستان میں نفاذ نظام مصطفے ﷺکی کوششوں کو تیز کرنا ہے کیونکہ ملکی مسائل کا واحد حل اسی نظام میں ہے۔ اس موقع پر چئیرمین سپریم کونسل پیر محی الدین محبوب کاظمی،ڈاکٹر امجد چشتی،صاحبزادہ سید مختار رضوی،بھی موجود تھے۔ دوسری طرف انجمن طلباءاسلام اور جے یو پی نیازی کا یوتھ ونگ 16ستمبر کا یوتھ کنونشن کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہوگیا ہے اور انتظامات کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل دیدی گئی ہے، اے ٹی آئی سکیورٹی کے انتظامات بھی سنبھالے گی ۔                                         ،             شعبہ نشرو اشاعت                     

مزید : میٹروپولیٹن 1