حکمران ناکامی چھپانے کیلئے عوامی حقوق سلب نہ کریں: جعفر اقبال

حکمران ناکامی چھپانے کیلئے عوامی حقوق سلب نہ کریں: جعفر اقبال

لاہور(جنرل رپورٹر)قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکراور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدرچودھری جعفراقبال نے کہا ہے کہ حکمران اپنی نااہلی اورناکامی چھپانے کیلئے شہریوں کے بنیادی حقوق سلب نہ کریں۔اتحادی حکومت کے پاس وفاقی وزیروں اوروزرائے مملکت کی فوج ظفرموج ہے مگروزیراعظم سمیت کسی وزیریامشیر کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔بجلی چوروں کیلئے چھ ماہ کی سزاکافیصلہ خوش آئندہے تاہم جوبڑے بڑے مگرمچھ اہم عہدوں اوروزارتوں پربیٹھے ہوئے ہیں ان کیلئے سزاکون تجویزکرے گا ۔این آراوزدگان آج بھی دیمک کی طرح قومی معیشت کوچاٹ رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں چودھری جعفر اقبال نے مزید کہاکہ جس روزاتحادی حکمرانوں نے کرپشن چھوڑدی اس کے دس دنوں کے اندراندرقومی معیشت ٹیک آف کی پوزیشن پرآجائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں محرومیوں کے مارے لوگ زندہ ہوتے ہوئے بھی زندہ نہیں ہیں ۔معاشرے میں خودکشی اورخودسوزی کرنے کارجحان تشویشناک ہے جبکہ اس کے محرکات اوراسباب غوراوران کاسدباب کرنے کیلئے اتحادی حکومت کے پاس وقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں پٹرول کی قیمت میں کمی ،مہنگائی اوربیروزگاری سمیت توانائی بحران پرقابوپانے کیلئے کوئی تجویززیربحث آئی اورنہ عام آدمی کوریلیف دیاگیا

مزید : میٹروپولیٹن 1