محکمہ تعلیم نے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی ٹریننگ کیلئے 2 سکولوں کا انتخاب کرلیا

محکمہ تعلیم نے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی ٹریننگ کیلئے 2 سکولوں کا انتخاب ...

لاہور(سٹی رپورٹر) محکمہ تعلیم نے نئے بھرتی ہونیوالے522ایجوکیٹرز کی باقاعدہ ٹریننگ کیلئے دوہائی سکولوں کا انتخاب کر لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام نئے ایجوکیٹرز کی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے چار ہفتہ کورس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ان کو طلباءو طالبات سے بر تاﺅ، متعلقہ نصاب یا کورس کو مکمل کروانے اور محکمہ تعلیم کے ایس او ولیز کے متعلق خصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔ جس کیلئے گورنمنٹ این ڈی ہائی سکول اچھرہ اور گورنمنٹ ہائی سکول والٹن روڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1