(ن) لیگ ، پیپلزپارٹی میں صرف نام کا فرق ہے، وقاص افتخار بٹ

(ن) لیگ ، پیپلزپارٹی میں صرف نام کا فرق ہے، وقاص افتخار بٹ

لاہور( جنرل رپورٹر) انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری وقاص افتخار بٹ نے کہا ہے کہ ( ن ) لیگ اور پیپلزپارٹی میں صرف نام کا فرق ہے باقی ان کی پالیسیاں ایک جیسی ہیں، عمران خان نے ملک میں جس تبدیلی کا نعرہ لگایا ہے دنیا کی کوئی طاقت اسکو نہیں روک سکتی، حکمرانوں نے ملک کو کرپشن اور لوٹ مار کی آماجگاہ بنادیا ہے مگر ہم ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنائینگے۔ لاہور کے صدر گلریز اقبال سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وقاص افتخار بٹ نے کہا کہ آج ملک میں ہر طرف مایوسی اور بحران نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1