جمعیت مشائخ پاکستان نے ملک بھر میں یوم ”تحفظ ختم نبوت “ منایا

جمعیت مشائخ پاکستان نے ملک بھر میں یوم ”تحفظ ختم نبوت “ منایا

لاہور (پ ر) جمعیت مشائخ پاکستان نے ملک بھر میں یوم تحفظ ختم نبوت انتہائی جوش وجذبے کیساتھ زبردست انداز سے منایا دیگر شہروں کی طرح مرکزی تقریب مشائخ سیکرٹری ایٹ گڑھی شاہو لاہور میں پیر اختر رسول قادری کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت مشائخ پاکستان کے قائد پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین علی پور شریف آرگنائزر، پیر ایس اے جعفری، ملک مصنف اعوان، محمد خوشنود ڈوگر، عبدالسلیم خان، ملک نعیم پوی، علامہ وقار حیدر فیضی، چوہدری مبین، ملک سہیل صدر پیپل ٹریڈرز سیل لاہور اور پیر ناظم حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ختم نبوت کا مسئلہ حل کرنے اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1